وزیر اعلیٰ کی عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے ‘ مریم نواز گاڑی کی فٹنس چیک کی جائے، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے

بدھ 19 جون 2024 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گاڑی کی فٹنس چیک کی جائے اور قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے ۔کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے احکامات کے بعد کرایوں میں کمی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا۔

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے بس سٹینڈزجاکر کرایوں کے بارے میں چیکنگ شروع کر دی اور بسوں میں بیٹھے مسافروں سے کرایہ کے متعلق دریافت کیا اور بس عملے کو کسی صورت مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول نہ کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں