دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 350جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی،راغب حسین نعیمی

بدھ 19 جون 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) رواں سال بھی جامعہ نعیمیہ میں 350جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی ۔اجتماعی قربانی کاسلسلہ عیدالاضحیٰ کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہا۔ اجتماعی قربانی میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، جامعہ نعیمیہ میں قربانی کے پہلے روز 180، دوسرے روز85 تیسرے روز 10 جانور قربان کئے گئے،اجتماعی قربانی میں مجموعی طور پر 24 سو سے زائد خاندانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ذیلی ادارہ جامعہ سراجیہ میں 50جانوراورجامع ام اشرف جمال میں20جانور قربان کئے گئے۔اس موقع ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں اجتماعی قربانی شہریوں کے لئے بہتریں سہولت ہے جس میں متوسطہ طبقہ کاشہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی آسانی سے کر سکتا ہے، قربانی کا جذبہ ایمان کو مضبوط کرتا ہے، عید الاضحیٰ ہمیں محبت، ا خوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے، سنت ابراہیمی رہتی د نیا تک جاری و ساری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں