/آئی جی پنجاب کا عید الاضحی پر صفائی انتظامات کے بارے میں موثر رپورٹنگ پر سپیشل برانچ کی کارکردگی کو خراج تحسین

جمعرات 20 جون 2024 20:35

Yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الاضحی پر صفائی انتظامات کے بارے میں موثر رپورٹنگ پر سپیشل برانچ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیاہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں سپیشل برانچ کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سپیشل برانچ کی معروضی رپورٹنگ کی وجہ سے عید صفائی آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ زیرو ویسٹ کے ہدف کے حصول میں سپیشل برانچ نے بروقت معلومات فراہم کر کے قابل قدر خدمات سرانجام دیں، سپیشل برانچ کی رپورٹنگ سے شہرو ں میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے، مناسب طریقے سے تلف کرنے میں مدد ملی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ شاندار کارکردگی پر سپیشل برانچ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں