صوبائی دارلحکومت سے 18 سالہ نوجوان اغوا ء

اغواء کاروں نے والد سے ویڈیو کال پر لاکھوں روپے تاوان طلب کر لیا

جمعرات 20 جون 2024 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) صوبائی دارلحکومت سے 18 سالہ نوجوان کو اغوا ء کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں نے والد سے ویڈیو کال پر لاکھوں روپے تاوان طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ برکی کی حدود سے اٹھارہ سال کے حماد علی کو اغوا ء کیا گیا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا کہ حماد علی گھر کا سامان لینے باہر گیا تو اسے اغوا ء کر لیا گیا، جس کے بعد ملزمان نے حماد کے والد کو ویڈیو کال پر لڑکے کو دکھایا اور لاکھوں روپے تاوان مانگا۔

والد رزاق اغوا ء کار کے موبائل کی لوکیشن ٹریس کرکے اوکاڑہ گیا جہاں ملزم ہاتھ لگ گیا تاہم دیگرملزمان مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔مدعی مقدمہ نے ملزم کو لاہور لا کر پولیس کے حوالے کر دیا، رزاق کو ساتھی کی رہائی اور تاوان کیلئے دوبارہ دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔پولیس اندراج مقدمہ اور ملزم تحویل میں ہونے کے باوجود ساتھی ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔نوجوان کے والد نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے لڑکے کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں