ج*لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

جمعہ 21 جون 2024 20:35

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے موبائل کمپنیوں کو پولیس کو سی ڈی آر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ریمارکس دیئے کہ سی ڈی آر ملنے ہر مغوی کے متعلق معلوم ہو سکتا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جًاری ہے۔ سی سی پی او لاہور کی طرف سے رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نشاندہی پر تمام راستے اور گاڑیوں کو چیک کیا اور موٹر وے پولیس سے بھی معلوم کیا لیکن کوئی پیش رفت نہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی دیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں