لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، مزید 4.89ملین روپے کی ریکوری

ہفتہ 22 جون 2024 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے247 ویں روز مزید 4.89ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے 247 ویں روز 78 نادہندگان سے4.89ملین روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی11نادہندگان سے1.10ملین روپے اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی12نادہندگان سے0.65ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی16نادہندگان سے 0.79ملین روپے اور سپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل کی زیر نگرانی1نادہندگان سے 0.08ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی8نادہندگان سے 0.63ملین روپے ، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی16 نادہندگان سے 0.59ملین روپے ، سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 5 نادہندگان سے 0.36ملین روپے جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے 0.69ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ ترجمان کے مطابق 247روز سے جاری مہم کے دوران اب تک 105698ڈیفالٹرز سے 3ارب 21کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناردرن سرکل میں 15339نادہندگان سے462.07ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13947نادہندگان سے 725.19 ملین روپے، سینٹرل سرکل میں 12124نا دہندگان سے460.09ملین روپے اور سائوتھ سرکل میں 6293نادہندگان سے 170.34ملین روپے کی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل میں 9218 نادہندگان سے 261.15ملین روپے اور شیخوپورہ سرکل میں 12348نادہندگان سے462.73ملین روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16623نادہندگان سے206.24ملین روپے جبکہ قصور سرکل میں 19806نا دہندگان سے 466.83ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں