}ریلی نکالنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزمان کو گرفتارکرنے سے روک دیا

ہفتہ 22 جون 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) سیشن کورٹ لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ریلی نکالنے کا مقدمہ میں یاسر گیلانی، منظور انصاری سمیت دیگر پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدلت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے دو جولائی تک ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں