گ*ایس ایس پی ڈولفن سکواڈ رانا عمرفاروق کا افسران اور جوانوں کے اجلاس عام سے خطاب

ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے فرنٹ لائن فورس ہے -جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی،منشیات فروشوں،سٹریٹ کریمنلز و سنیچرز کو نکیل ڈالی جائے گی د*ہم سب کوا پنی وردی کا حق اداکرنا ہوگا۔ایس ایس پی ڈولفن رانا عمر فاروق

ہفتہ 22 جون 2024 18:10

ؤ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) ایس ایس پی ڈولفن سکواڈ رانا عمرفاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے سب سے پہلے ڈولفن سکواڈ کے افسران،ٹیم لیڈرز اور جوانوں کیساتھ ملاقات کی میٹ دی فورس Meet the Force) (پروگرام کے تحت عام دربار منعقد کیا گیااجلاس عام میں ڈی ایس پیز ڈولفن سکواڈ،سیکٹر انچارجز سمیت ڈولفن اورپی آر یو کے افسران،جوانوں نے شرکت کی ایس ایس پی ڈولفن سکواڈ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن فورس ہے اور لاہور پولیس کا آئینہ،عوام دوست پولیسنگ کی علمبردار ہے انہوں نے ڈولفن جوانوں سے پروفیشنل ایشوز پر سیر حاصل گفتگو کی ایس ایس پی ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی،منشیات فروشوں،سٹریٹ کریمنلز و سنیچرز کو نکیل ڈالی جائے گی اور کمیونٹی پولیسنگ،شہریوں کی بروقت مدد سے ڈولفن سکواڈ اور لاہور پولیس کا مثبت تشخص اجاگر ہوگاشہریو ں سے بدسلوکی،یونیفارم کا ناجائز استعمال کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی ایس ایس پی ڈولفن نے تمام جوانوں، سیکٹر انچارجز کی ہفتہ وار ریسٹ بحال کردی عادی غیر حاضراہلکاروں کو،24 گھنٹے میں اپنی جائے تعیناتی پر واپسی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور ان کے ساتھ نرم رویہ اپنایا جائے گاایس اایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی وردی کا حق اداکرنا ہوگاڈولفن اہلکار 15 کی کال پر فوری ریسپانڈ یقینی بنائیں، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ڈولفن سکواڈ کے فوری ریسپانس،کمیونٹی پولیسنگ کی وجہ سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بڑھا ہے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی،ضابطہ اخلاق،ایس او پیز کی پابندی خود پر لازم کر لیں اجلاس عام میں ڈولفن سکواڈ جوانوں نے ایس ایس پی ڈولفن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاکرائم ہاٹ سپاٹ پر زیادہ سے زیادہ سنیپ چیکنگ کریں سیکٹر انچارجز کی ذمہ داری ہے کہ سنیپ چیکنگ کو SOP کے مطابق عملدرآمد کروائیں سٹریٹ کرائم کے طریقہ واردات،ٹائمنگ،فیورٹ علاقوں کی کیٹگری بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی والے آفیسرز،کو تعریفی اسناد،کیش ریوارڈ سے نوازا جائے گا اور دوران ڈیوٹی شائستگی کو اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں