pعدالت کا 3 بچے والدہ سے لے کر والد کے حوالے کرنے کا حکم

ہفتہ 22 جون 2024 20:25

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے 3 بچے والدہ سے لے کر والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سولہ سالہ فروا، چودہ سالہ مومنہ اور آٹھ سالہ عبداللہ والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا، بچوں کے والد کے وکیل میاں عدیل نے موقف اپنایا کہ والدہ نے بچوں کو سکول سے نکال کر فیکٹری بھیج دیا، والدہ بچوں کی کمائی کھا رہی ہے بچے والد کے حوالے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں