گ*دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا ہی: علامہ ہشام الہی ظہیر

اتوار 23 جون 2024 21:35

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔دہشت گردی کی نئی لہر ریاست، حکومت، سیکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ریاست حکومت، سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے واقعات سے نپٹنے کے لئے ٹھوس موثر اقدامات کرنے چاہئے۔

کرم میں بم دھماکہ اور سیکورٹی فورسز کینوجوانوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وطن عزیز میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پھر سے ضرب عزب جیسے اپریشن کی ضرورت ہے۔ہم ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے چند شرپسند عناصر بیرونی طاقتوں کی شہہ پر پاکستان میں بم دھماکے کرکے امن و امان کو سبوتاز کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں ملک میں دہشگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد بھی سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سیکیورٹی ادارے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ ملکی سلامتی اس کے استحکام کیلئے تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کو انتشار، نفرتوں، اختلافات کو ختم کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کمربستہ ہوناچاہئے۔

علامہ ہشام الہی ظہیر نیکے پی کے میں مبینہ توہین قرآن کے واقعہ اور ملکی تازہ ترین صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا توہین قرآن کے الزام میں سیاح کو زندہ جلانا انتہائی ظلم ہے اسلام اس قسم کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہے اگر بالفرض اس شخص نے توہین قرآن کی بھی ہے تو اس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں سزا دینا قانون کا حق ہے کسی شخص کو تھانے سے نکال کر اسکو زندہ جلا دینا یہ امر انسانیت کے خلاف ہے جمعیت اہلحدیث پاکستان اعلی احکام سے اس واقعہ کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں