تاجر برادری کی سہولت کیلئے ایک اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کردیا گیا، ترجمان

پیر 24 جون 2024 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تاجر برادری کی سہولت کیلئے ایک اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کردیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر الفلاح بلڈنگ مال روڈ میں لائسنسنگ بوتھ قائم کردیا گیا ہے جہاں تاجر لرنر پرمٹ،ڈوپلیکیٹ لائسنس، رینول و انٹرنیشنل لائسنس کیلئے تشریف لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی لائسنس سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے قیمتی وقت کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ شہر میں 02 لائسنس سینٹرز لبرٹی مارکیٹ اور گریٹر اقبال پارک 24 گھنٹے سروسز فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں