لاہورہائیکورٹ،صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلئے درخواست گزار کے وکیل کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہداہت

پیر 24 جون 2024 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری کو روکنے کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہداہت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے صنم جاوید کے والد جاوید خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست صنم جاوید نے خود کیوں دائر نہیں کی؟درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید تک رسائی نہیں دی جارہی،درخواست گزار کے مطابق صنم جاوید کسی مقدمہ میں نامزد نہیں،صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات نامزد اور نا معلوم دونوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور صنم جاوید کو کسی بھی مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر بروز منگل (کل)پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں