لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 1ڈاکو ہلاک، دوسرازخمی حالت میں گرفتار

ہلاک ڈاکو کی جمیل کے نام سے شناخت ، ڈکیتی ،راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا

پیر 24 جون 2024 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) لاہور کے عالاقہ شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے 2موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک سمجھ کر روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو جمیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں