محکمہ تعلیم پنجاب کا کرائے کی عمارتوں میں واقع سرکاری کامرس کالجز ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 24 جون 2024 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے اخرجات میں کمی لانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرائے کی عمارتوں میں واقع سرکاری کامرس کالجز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ایسے کامرس کالجز کی تعداد 39 ہے جن کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کالجز میں طلباء اور اساتذہ کی بھی کمی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی پی آئی کالجز نے اس منصوبے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت ان کالجز کو دیگر قریبی کالجوں میں جگہ دی جائے گی یا پھر کسی سرکاری عمارتوں میں کھپایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں