شرپسند و جرائم پیشہ عناصر، دہشتگردوں کی سرکوبی، امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے کومبنگ آپریشنز جاری

فروری تا اب تک صوبہ بھر میں 06 ہزار 389 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے، 02 لاکھ 06 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ

پیر 24 جون 2024 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں شب و روز مصروف عمل ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ شرپسند و جرائم پیشہ عناصر، دہشتگردوں کی سرکوبی اور امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری تا اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں 06 ہزار 389 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے، 02 لاکھ 06 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 2884 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان سے 105 پسٹل، 16 بندوقیں، 08 رائفلز، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد سرچ و کوبنگ آپریشنز کئے گئے، 763 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حساس مقامات، کچی آبادیوں، ہوٹل و سراؤں، بس اڈوں کے گردونواح سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے منظم جرائم کا خاتمہ کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں