صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم علی پیرزادہ کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

پنجاب پولیس کچہ ایریاز میں دریائی بندوں کی تعمیر و مرمت کے دوران آبپاشی عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی صوبائی وزیر محمد کاظم علی پیر زادہ نے دورہ راجن پور کے دوران اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام حفاظتی منچن بند پر تعینات پولیس ٹیم کو دی

پیر 24 جون 2024 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم علی پیرزادہ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر آبپاشی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ، صوبائی وزیر آبپاشی نے راجن پور سمیت دیگرسرحدی اضلاع کی دریائی چوکیوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا، صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم علی پیرزادہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ ایریاز میں دریائی بندوں کی تعمیر و مرمت کے دوران آبپاشی عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، صوبائی وزیر نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے حملے کے دوران محکمہ آبپاشی کے عملے کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا،صوبائی وزیر محمد کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ دورہ راجن پور کے دوران اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام حفاظتی منچن بند پر تعینات پولیس ٹیم کو دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی نے کہاکہ پولیس سکیورٹی کی بدولت محکمہ آبپاشی کے عملے نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو ملانے والے اہم پوائنٹ پر تعمیراتی کام مکمل کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی پر صوبائی وزیر آبپاشی کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بہترین کارکردگی پر ملنے والی حوصلہ افزائی جوانوں میں مزید اچھی کارکردگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبائی وزیر آبپاشی کو پنجاب پولیس کے تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی خصوصی کتاب ’’ تھانے پنجاب دے‘‘بھی پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں