راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام

شامل کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 15جولائی تک ملتوی

بدھ 26 جون 2024 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 15جولائی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے وفاقی حکومت ایف آئی اے اور وزرات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کس طرع بغیر کسی وجوہات کے ای سی ایل میں نام شامل کر سکتی ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا پیش ہوئے،درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاران اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی اور پھر امریکہ جانا چاہتے ہیں، انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ افس گارڈن ٹائون رجوع کیا، 21جون کو پاسپورٹ افس حکام نے آگاہ کیا کہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسکے پاسپورٹ کو ری نیو نہیں کیا جا سکتا ، پاسپورٹ اور ایف ائی اے کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ عدالت انکو پاسپورٹ کی تجدید کرنے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں