لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ،24 گھنٹوں میں 113 افراد سے 47 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کرلیے،ترجمان

جمعرات 27 جون 2024 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ،24 گھنٹوں میں 113 نادہندگان سے 47 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ روپے وصول کرلیے۔ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے 251 ویں روز 113نادہندگان سے4.77ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی11نادہندگان سے0.56 ملین ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی18نادہندگان سے0.40 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے 1.41ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی12نادہندگان سے 0.17 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی24نادہندگان سے 0.54ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی10 نادہندگان سے 0.77 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 14 نادہندگان سے 0.33 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.59 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ 251 روز سے جاری مہم کے دوران 105995 ڈیفالٹرز سے 3 ارب 23کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 15374 نادہندگان سے464.81 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13991 نادہندگان سے 727.38 ملین کی ریکوری کی گئی، سینٹرل سرکل میں 12163 نا دہندگان سے464.18 ملین اور ساتھ سرکل میں 6314 نادہندگان سے 171.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 9275 نادہندگان سے 263.69 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12378نادہندگان سے465.01 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 16660نادہندگان سے207.60 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19840نا دہندگان سے 469.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں