پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا

جمعرات 27 جون 2024 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت 8جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ۔اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے وکلاء نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت دیگر بر ضمانت ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی ۔پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی ،تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کرکے من پسند افراد کو ملازمت دی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں