سکھ میرج ایکٹ رولزکی منظوری پرتہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 27 جون 2024 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) سکھ میرج ایکٹ رولزکی منظوری پرتہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا یہ ایوان دنیا کے پہلے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری پر وزیراعلی مریم نوازکوخراج تحسین پیش کرتا ہے،وزیراعلی نے پنجاب کی سکھ کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا۔

(جاری ہے)

بھارت جہاں سب سے زیادہ سکھ رہتے ہیں وہاں بھی سکھ میرج ایکٹ موجود نہیں، پنجاب حکومت نے پوری دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے،دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک میں ایسا قانون موجود نہیں ہے،دنیا بھرکی سکھ کمیونٹی کی جانب سیمریم نوازکیلئے نیک خواہشات اورتہنیتی پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا تھا اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں،انہوں نے عملی طور پر اقدامات سے یہ ثابت بھی کر کے دکھایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں