پنجاب بھرمیں آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتیں مارکیٹ میں مستحکم ہیں

حکومتی گوداموں اور عام مارکیٹ میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، ترجمان محکمہ خوراک

جمعہ 28 جون 2024 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں گندم و آٹا کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتیں مارکیٹ میں مستحکم ہیں۔ حکومتی گوداموں اور عام مارکیٹ میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ آٹے اور گندم کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے میں گراں فروشی کی نیت سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ پنجاب میں گندم کی وافر پیداوار کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچایا جا رہا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کی حکومت پنجاب کو بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں