الحمراء میں سری لنکن ثقافتی فنکاروں کی پروگرام ’’ کنیا‘‘ میں شاندار پرفارمنس کامظاہر ہ کیا

جمعہ 28 جون 2024 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں سری لنکن ثقافتی فنکاروں کی پروگرام ’’ کنیا‘‘ میں شاندار پرفارمنس کامظاہر ہ کیا۔رقص و میوزک پرفارمنس میں سری لنکن آرٹسٹوں نے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔تقریب میںسری لنکن سفیر Adm. Wijegunaratne ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشیدو دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سری لنکن آرٹسٹوں چندناوکرم سنگھے، سونل ، ودیگر نے اپنی ثقافت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا۔سارہ رشید نے کہا کہ یہی ثقافتی کاوشیں امن کا باعث ، استحکام کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں،پاکستان دنیا بھر کے آرٹ لور کے لئے مثالی جگہ،لوگ اپنے مہمانوں سے پیار کرتے ہیں۔سری لنکن آرٹسٹوں کا الحمراء کا شکریہ ، آرٹ پرفارم کرنے کے لئے خوبصورت جگہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں