وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ / پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا

جمعہ 28 جون 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ / پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا-پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ /پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کامعائنہ کیا، تفصیلی بریفنگ دی گئی-بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹرارکان اسمبلی کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کرے گا- پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر ہاؤس کمیٹیوں کی بھی معاونت کر ے گا -پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ ریسرچ اور دیگر رپورٹس کی اشاعت کااہتمام کرے گا -پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ، ریسرچ ارکان اسمبلی کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے اسمبلی قوانین کی تشریح میں معاونت کرے گا- پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ ایوان اور قائمہ کمیٹی میں زیر غور معاملے پر ریفرنس اور پس منظر فراہم کرے گا - وزیراعلی مریم نوازشریف نے پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ /پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیا -سپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، ارکان اسمبلی اوردیگر حکام بھی ہمراہ تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں