ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات وکمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری

جمعہ 28 جون 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات وکمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں متعدد املاک کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 63 بی ٹو اور پلاٹ نمبر 2 بی ون گجرپورہ پر غیر قانونی کمرشل دکانیں مسمار کر دیں۔اسی طرح شادباغ میں پلاٹ نمبر 198 پر غیر قانونی کمرشل اضافہ کرنے پر عمارت جزوی مسمارکر دی جبکہ شادمان ون میں پلاٹ نمبر 80 پر غیر قانونی کیفے، کمرے اور 688 پر غیر قانونی فرسٹ فلور بھی مسمارکر دیا۔ترجمان کے مطابق آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے،آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں