زمرد خورشید نے ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 29 جون 2024 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2024ء) حکومت پنجاب نے گریڈ 19کی نرسنگ آفیسرزمرد خورشید کو ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال تعینات کر دیا ۔ زمرد خورشید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی شعبہ ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف سے گفتگو میں زمرد خورشید کا کہنا تھا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کریں۔ ڈی سی این ایس نے کہا کہ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر ایل جی ایچ میں آنے والے مریضوں کی بہتر سے بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں