جھوٹا پرچہ اور تخفیف جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

اتوار 30 جون 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ اسلحہ،منشیات اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کریک ڈئوان کریں۔ ڈے و نائٹ پٹرولنگ ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھیں۔فیلڈ افسران سے صرف کارکردگی اور بہتر سروس ڈلیوری کی توقع ہے۔جرائم کے تدارک کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول لائنزور ماڈل ٹان ڈویژنزکی انسدادجرائم میٹنگزکے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال،متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورمتعلقہ ایس ایچ اوز میٹنگزمیں موجود تھے۔ میٹنگز میں کرائم کنٹرول اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ محمد فیصل کامران نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اشتہاری وعادی و مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائیں۔پتنگ بازی، ون ویلنگ اور قمار بازوں کے خلاف زیرٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔ جھوٹا پرچہ اور تخفیف جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں