چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر لاہور میں گداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

منگل 2 جولائی 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر لاہور میں گداگری کے خاتمے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں ریسکیو ٹیمیں آپریشن کرتی ہیں جبکہ جون کے مہینے میں 87بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران ضلعی دفاتر میں 499بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ اہم مقامات جیسے کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹائون اور دیگر علاقوں سے بھی بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے عوام سے بھکاری بچوں اور مافیا کی شکایات چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر دینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ بھکاری مافیا کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں