صحت کی تمام سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے‘مریم نواز شریف
مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا،انفراسٹرکچر کی تعمیر و نو تک سروسز میں بہتری ممکن نہیں
بدھ 3 جولائی 2024 13:48
![صحت کی تمام سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے‘مریم نواز شریف](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/740x404/pic_91117_1709108210.jpg._2)
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہوں گے، ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر ز کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا، وزیراعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی، ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں گارڈز کی طرف سے پیسوں کی وصولی کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلی نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کے لئے پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نے ہسپتالوں میں لیپرو سکوپی اور انڈوسکوپی سروسز جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں راجن پور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے راجن پورکے نئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا پلان فوری طلب کر لیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیخوپورہ اور بہاولنگر میں آئوٹ سورسنگ کے ذریعے جدید ترین ٹیسلا ایم آر آئی مشینیں مہیا کی جائیں گی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور ٹرینڈ سٹاف فراہم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا، دوران اجلاس ہسپتالوں میں صفائی کا نظام میکانائز کرنے کا بھی فیصلہ، میکینکل سو ئپر مہیا کیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حکم دیا کہ مراکز صحت میں ادویات کی 100فیصد مفت فراہمی یقینی جائے اور میڈیسن سپلائی چین میں بہتری لائی جائے۔اجلاس میں منتخب آر ایچ سیز کو فعال ہسپتال بنانے ، سال میں دو مرتبہ شعبہ صحت میں تھرڈ پارٹی آڈٹ اورمراکز صحت کے ہیلتھ سٹاف کی پبلک ہیلتھ ٹیکنیشن ٹریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور دیگر سٹاف کو ای سی جی ٹریننگ بھی کرائے جائے گی۔دوران اجلاس بتایا گیا کہ پنجاب کے 200بنیادی مراکز صحت میں مارچ تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی، 717ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کونیوٹریشن ٹریننگ کرائی جائے گی، دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجسٹ ہفتے میں ایک بار دورہ کریں گے جبکہ سی ٹی سکین اور پتھالوجی سروسز آٹ سورس کی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت کی ہر سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے، مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا،انفراسٹرکچر کی تعمیر و نو تک سروسز میں بہتری ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سپیشلائزڈ ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے، ہیلتھ سروسز کو گھر تک پہنچانے کا ماڈل اپنایاجائے،سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کو لیپرو سکوپی پر لانا چاہیے،گزشتہ چار سال صحت سمیت ہر شعبے میں گڈگورننس کا بحران رہا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
![لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا
![پاکستان کے امن و استحکام اور سرمایہ کار ی کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے ، ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2022/230x180/pic_2c80b_1670249350.jpg._1)
پاکستان کے امن و استحکام اور سرمایہ کار ی کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے ، ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ..
![ریلوے لاہور ڈویژن نے مالی سال 24-2023 کا بڑا لینڈ ریونیو ٹارگٹ حاصل کر لیا،ترجمان](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ریلوے لاہور ڈویژن نے مالی سال 24-2023 کا بڑا لینڈ ریونیو ٹارگٹ حاصل کر لیا،ترجمان
![پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلا س،19.6 ارب روپے کے بجٹ کی سفارشات پیش](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلا س،19.6 ارب روپے کے بجٹ کی سفارشات پیش
![پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
![لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر غیر موجودگی کی خبر عوام کو گمراہ کرنے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر غیر موجودگی کی خبر عوام کو گمراہ کرنے ..
![صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ہیلتھ اور روڈ سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 47ارب روپے فنڈز کی منظوری](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ہیلتھ اور روڈ سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 47ارب روپے فنڈز کی منظوری
![صوبائی وزیر تعلیم کا اساتذہ کی پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس، متعلقہ افسران کو وارننگ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
صوبائی وزیر تعلیم کا اساتذہ کی پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس، متعلقہ افسران کو وارننگ
![صوبائی وزیر صحت سے شیعہ علماء کونسل وفد کی ملاقات، محرم میں سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
صوبائی وزیر صحت سے شیعہ علماء کونسل وفد کی ملاقات، محرم میں سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا
![سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ،اتھارٹی کے تحت چلنے والے پروگراموں کو سراہا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ،اتھارٹی کے تحت چلنے والے پروگراموں کو سراہا
![پاکستان کے امن واستحکام و سرمایہ کاری کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے،حافظ طاہر اشرفی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پاکستان کے امن واستحکام و سرمایہ کاری کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے،حافظ طاہر اشرفی
![وزیراعلی پنجاب کی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر آمد،گلوبل ویلج کا دورہ،ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وزیراعلی پنجاب کی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر آمد،گلوبل ویلج کا دورہ،ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فواد چوہدری پر سفری پابندی سے متعلق وزارت داخلہ کے نمائندے اسلام آباد ہائی کورٹ طلب
-
ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والے نان فائلرز کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، وزیر اعظم
-
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اہم اقدام ،استعداد کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنیوالے 45 لاکھ افراد کی نشاندہی کی ہے،عطاء تارڑ
-
پاکستان کے امن و استحکام اور سرمایہ کار ی کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے ، ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہوکر کام کرنا ہو گا،چوہدری سالک حسین
-
پاکستان پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ،بلاول بھٹوزرداری
-
کورکمانڈرز کانفرنس نے انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشن عزم استحکام کو اہم قدم قرار دے دیا
-
پاکستانی کھجور کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے متحدہ عرب امارات کا وفد کراچی پہنچ گیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے عمران خان کے کیسز سے الگ ہونےکا مطالبہ
-
محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک ،میٹرک ووکیشنل متعارف کرانے کا فیصلہ
-
محرم الحرام ، پنجاب میں امن و امان کے قیام ، پولیس کی معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
-
پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یک جان ہے‘مریم نوازشریف