ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری، 40 سے زائد املاک سیل

بدھ 3 جولائی 2024 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات وغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز ایڈن لین ولاز فیز ٹو،پائن ایونیو،ڈیفنس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرکے متعدد املاک کو سربمہر کر دیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران 40 سے زائد غیرقانونی کمرشل املاک کو سیل کردیا،غیر قانونی کمرشل بورڈز ہٹا دیئے۔

(جاری ہے)

سیل کی گئی املاک میں ورک شاپس، کیفے، نجی کلینک، نجی سکول، دفاتر،بیوٹی پارلرز اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیموں نے ڈیفنس روڈ پردو غیرقانونی کیفے بھی سربمہر کیے۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیرنگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فائیو نے کیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں