میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور پارکنگ مافیا کا خاتمہ کرنے میں ناکام

بدھ 3 جولائی 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا شعبہ انفورسمنٹ شہر لاہور میں پارکنگ مافیا کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر آج بھی پارکنگ مافیا کا راج ہے اور وہ شہریوں سے سرکاری نرخوں کے برعکس منہ مانگی فیس وصول کر رہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت شہر لاہور میں 85 سے زائد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ہیں جنہیں بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے، ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی وجہ سے ان شاہراہوں کی دونوں اطراف پر ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں