پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر اسمبلی اراکین کی عوامی اسمبلی لگی رہے گی: ملک احمد خان بھچر

بدھ 3 جولائی 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر سنی اتحاد کونسل کے اسمبلی اراکین کی عوامی اسمبلی لگی رہے گی، ہم اپنی اسمبلی باہر لگائیں گے اور اسمبلی میں آئے روز ہمارے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر اپنی صدارت میں ہونے والے عوامی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت اور کارکنان گرفتار ہیں اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی لمبی تقریریں کیوں کر سن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے آئندہ کے لائمہ عمل کا اعلان کریں گے۔ بعد ازاں عوامی اسمبلی میں شامل سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے چیئرنگ کراس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں