لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

جمعہ 5 جولائی 2024 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم گلریز کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

مجرم گلزیز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو قتل کیا تھا،مقتول کی اہلیہ سدرہ نے مجرم گلریز کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مجرم گلریز نے بھائی محمد وقاص کو چھری مار کر قتل کیا،مجرم کو ٹرائل کورٹ نے2020 ء میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں