صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ہیلتھ اور روڈ سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 47ارب روپے فنڈز کی منظوری

جمعہ 5 جولائی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں ہیلتھ اور روڈ سیکٹر زکی 8ترقیاتی سکیموں کے لیے 47ارب روپے کے خطیر فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کو فرنیچر و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے، شمالی اور وسطی پنجاب کے 552بنیادی ہیلتھ یونٹس کی ری ویمپنگ کیلئے 10 ارب روپے، جنوبی پنجاب کے 581 بنیادی ہیلتھ یونٹس (فیز I) کیلئے 10 ارب روپے، 220 رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ (فیز I) کیلئے 10 ارب روپے، ضلع گوجرانوالہ میں علی پور قادر آباد روڈ (علی پور چوک تا کلاسکے) (لمبائی 14کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 32کروڑ 50لاکھ روپے، ضلع سیالکوٹ میں وزیر آباد ڈسکہ روڈ کی بحالی کیلئے 61کروڑ 90لاکھ روپے، سیالکوٹ میں چاند باغ سوسائٹی (اولڈ ائیر پورٹ روڈ) سے سیال ائیر پورٹ بشمول چنی گوندل چوک تک سیالکوٹ ائیر پورٹ کے متبادل روٹ کی بحالی و بہتری کیلئے 1 ارب 94کروڑ 70لاکھ روپے اور ضلع بھکر میں بھکر بہل روڈ سے ڈسٹرک بانڈری لیہ تک سڑک کی بحالی (لمبائی 27کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 21کروڑ 60لاکھ روپے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں