گلوبل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کی اجازت کا انتظار

جمعرات 4 جولائی 2024 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کو کینیڈا گلوبل ٹی20 میں شرکت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت کا انتظار ہے۔پی سی بی نے تاھال کرکٹرز کو نو ا?بجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے پلئیرز کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں، گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں کھیلی جائے گی تاہم ایونٹ کو ا?ئی سی سی کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلوبل ٹی20 لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین ا?فریدی، محمد رضوان کے علاوہ ا?صف علی، محمد عامر، افتخار احمد اور محمد نواز بھی لیگ حصہ ہیں۔اسی طرح امریکی میجر لیگ کرکٹ ایونٹ جمعے سے ٹیکساس اور نارتھ کیرولینا میں شروع ہورہا ہے، 6 ٹیموں کی یہ لیگ 28 جولائی تک جاری رہے گی۔اس دوران مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے، 4 ٹیموں کا تعلق ا?ئی پی ایل سے ہے،ان میں ایم ا?ئی نیویارک، ٹیکساس سپرکنگز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹیلز کی سیاٹل ا?رکس شامل ہیں جبکہ دیگر 2 ٹیمیں سان فرانسسکو یونی کارنز اور واشنگٹن فریڈم ہیں۔ابرار احمد اور حارث رو?ف یونی کارنز کا حصہ ہیں جبکہ زمان خان اور عماد وسیم ا?رکس میں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں