پولیس ناکام ہونے پر لاڑکانہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے

دفاتر اور دکانداروں و تاجروں سے لوٹ مار اور چوری کے واقعات کے خلاف بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا

ہفتہ 22 جون 2024 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2024ء) پولیس ناکام ہونے پر لاڑکانہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔کانگا با پاس لہر کالونی کے علاقے میں پٹرول پمپ، کیبن، ہوٹل، گڈز ٹرانسپورٹ آفیس، گیراج، بلڈنگ میٹریل اور ہاسنگ سوسائٹی کے دفاتر اور دکانداروں و تاجروں سے لوٹ مار اور چوری کے واقعات کے خلاف بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا، جہاں انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے دکانداروں یاسین شیخ، نذیر شیخ، وزیر بابر، موسی خان بروہی، غلام عمر ابڑو اور دیگر کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ تھانہ کانگا کی حدود میں آتا ہے جہاں گزشتہ دو ہفتوں سے چوروں نے اور ڈکیتی کی واردات کی وجہ سے ھم دکاندار پریشان حال ہین۔

(جاری ہے)

رات کے مختلف اوقات میں عید کی رات بلڈنگ میٹیریل کی دکان کے سامنے سے قربانی کے دو بکرے، دو بیٹریاں، دو سولر پلیٹیں، 15 ہزار نقدی چوری کر لی۔

جبکہ چورون نے گیرج کے آگے پانی کا ھینڈ پمپ اکھاڑ کر لے گئے ض پولیس اہلکار ای ایس آئی اصغر علی مغیری کے ہوٹل سے 60 ہزار مالیت کی بیٹریاں اور موسی خان بروہی کے پٹرول پمپ سے 35ہزار مالیت کا دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے،دوسری جانب ھائوسنگ اسکیم آفیس کے دفتر کے تالے توڑ کر قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں ایسی وارداتوں کے الگ الگ کنگا تہانے پر این سی درج کرنے کے باوجود تھانہ کانگا کی پولیس نے ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا۔ جس پر ھم دکاندار مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ۔DIG و ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور تمام مسروقہ سامان واپس کیا ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں