ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن آفس میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 28 جون 2024 19:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن آفس لاڑکانہ میں ڈائریکٹر انفارمیشن کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان کے والد محمد فاروق خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ورثاء کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تعزیتی اجلاس میں انفارمیشن افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں