لاڑکانہ کے نواحی گاؤں میں نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 1 جولائی 2024 23:16

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں میں نوجوان نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ گڑھی یاسین تعلقہ کے نواحی گاؤں خان محمد ڈہانی میں 22 سالہ نوجوان مراد علی ولد نور محمد ڈہانی نے گھر والوں سے ناراض ہوکر خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء نے تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کردیا جہاں دوران علاج نوجوان دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان کے ورثاء نے بتایا کہ مراد علی ڈہانی گھر والوں سے ناراض ہوکر گھر کے باہر نہر کے قریب زرعی کھیتوں میں گیا جہاں اس نے خود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی۔ دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں