جیکب آباد کےحدود میں مسلح افراد کا پولیس پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکار زخمی

پیر 1 جولائی 2024 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) ضلع جیکب آباد کے تھانہ صدر جمالی واہ بائی پاس پولیس چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا۔اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک اہلکار شاہنواز کھکھرانی زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے رابطہ کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ڈاکوئوں کے پیچھے ہیں، پولیس جوان کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں