ایس ایس پی لاڑکانہ نے بینظیر انکم سپورٹ مراکز پر خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی آرڈرز جاری کردیئے

منگل 2 جولائی 2024 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2024ء) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر آنے والی خواتین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی آرڈر جاری کردیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق سکیورٹی آرڈر کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 16 سینٹرز پر 100 پولیس جوانوں سمیت 32 پولیس افسران اور 32 خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ڈپلائمینٹ کا مقصد خواتین کی حفاظت اور پرامن ماحول میں رقم وصول کرنے کو یقینی بنانا ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے دفتر ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کے دروازے عوام کے کھلے ہوئے ہیں۔ کسی بھی کٹوتی یا بدعنوانی کی شکایت پر بنادیر ایف آئی آر درج کیا جائے گا، ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور انچارج ڈی آئی بی کو ہدایات و احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں