ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا کا محکمہ واپڈا سکارپ کے گندے پانی کے نالوں کا معائنہ ، نالوں کی جنگی بنیادوں پر صفائی کی ہدایت

جمعرات 4 جولائی 2024 20:53

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ واپڈا سکارپ کے گندے پانی کے نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے نالوں کی جنگی بنیادوں پر صفائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاڑکانہ اسکارپ ڈیپارٹمنٹ ڈرینج ڈویژن کے ایکسین، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میونسپل کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ کے ہمراہ 2 آر سب ڈرین ساؤتھ سسٹم نزد الٰہ آباد خالق کالونی، واپڈا گرڈ اسٹیشن اوٹھا چوک کی مین ساؤتھ برانچ ڈرین، درگاہ مشوری گاؤں عبداللہ لاشاری نے 1 آر سب ڈرین،نیو ڈیرو ڈرینج سب ڈویژن اور لاڑکانہ ڈرینیج ڈویژن کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔

محکمہ اسکارپ کے افسران نے ڈی سی لاڑکانہ کو نالوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دی ،جس پر انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں سے قبل گندے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مزید مشینری کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی گندا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے، کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں