پیپلزپارٹی لورالائی ڈویژنل آفس میں شہید بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 21 جون 2024 23:14

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی نائب صدر شمس حمزہ زئی کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی لورالائی ڈویڑنل آفس میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت سردار نصیب حمزہ زئی نے کی۔اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عبالباری موسی خیل،سردار نصیب حمزہ زیء، عطاء الحق خدرزئی،خیر محمد ناصر،حاجی غفار کدیزئی،حاجی غلام محمد ناصر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکی 71 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جرت اور بہادری سے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شہادت کا نذرانہ دے کر نہ صاف ملک میں جمہوریت کو بحال کیا بلکہ تمام جہدکاروں کو پیغام دیا کہ انقلاب کی خاطر جان کی قربانی دے کر سرخ خون سے تاریخ لکھی جاتی ہے، موت برحق ہے مگر آمریت اور سرمایہ دارانہ نظام کی موت آپ کی زندگی سے آئے تو خوشی سے موت کو گلہ لگانا چاہیے تاکہ آنے والے نسلوں کو خونی نظام کی زنجیروں سے آزاد کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن اپنے شہیدوں کی وراثت کے امین ہیں اور اپنے شہادتوں کا بہتر انتقام لینے کے بھی ماہر ہیں اب کی بار بھٹو شہید کے آخری پیغام پر عمل کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خون ناحق اور ہزاروں کارکنوں کے خون کا انتقام سوشلسٹ انقلاب سے ہی ممکن ہے۔آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر عہد کریں ہم ہی بدلیں گے اس سماج کو اور ختم کریں گے ظلم کی اس گہری اور گھٹن زدہ تاریک رات کو ہمارا نعرہ ہے تمام شہادتوں کا انتقام طبقات سے پاک معاشرے کا قیام آو انقلابی جذبوں کے اپنے قائد اور کارکنوں کی خون کی ہر بوند کو حساب لیں۔

پیپلزپارٹی کے جیالے اور عہدیدران اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان ا?صف علی زرداری کی قیادت میں بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہیں۔ ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر کریں گے بینظیر بھٹو نے عوام کو سماجی اور معاشی استحصال سے نجات دلوانے کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی۔پیپلزپارٹی عوام کو غربت، مفلسی اور معاشی بدحالی سے ضرور نجات دلوائے گی۔

آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور مساوات کے فروغ کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی سابقہ حکومت کی وجہ سے ملک میں بے قابو ہونے والی مہنگائی و بے روزگاری کو کنٹرول اور غربت کے خاتمے کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی۔ وقت آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سربلندی کے لئے بینظیر ایجنڈا کو اپنے سامنے رکھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور مثالی رہنما تھیں۔ بینظیر بھٹو شہید کی ملکی جمہوری آئینی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں