ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا پلیٹ فارم اب صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ،میران بلوچ

پیر 24 جون 2024 21:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حمیداللہ لہڑی،اسسٹنٹ کمشنر لورالائی محمد سلیم کاکڑ ،ایم ایس ڈاکٹر یاسر حسین شاہ پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل سردار خان درانی شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حمیداللہ لہڑی سمیت دیگر نے محکمہ صحت میں عوام کے مفاد میں کیے گئے اقدامات اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا پلیٹ فارم اب صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے تحت عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر ڈاکٹرز اور اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو ملازمین ڈیوٹی انجام دینے سے قاصر ہیں انہیں شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں تب بھی وہ اپنے آپ میں سدھار نہ لائیں تو فائنل نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ طبی مراکز میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ حکم بالا کو اس جانب متوجہ کیا جائے ادویات کی لوکل سطح پر خریداری ضروری ہے کیونکہ مقامی سطح پر لوگوں کو جن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے سد باب کے لیے مقامی سطح پر ادویات کی خریداری ایک بہترین عمل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں طبی مراکز کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوئے ان کی تکمیل کے لیے چھان بین کی جائے اور منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے لیے جلد از جلد ان منصوبوں کو فنکشنل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں