مانسہرہ ،لاکھوں روپے کے اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ایک شخص گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 21 جون 2024 20:25

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) مانسہرہ پولیس تھانہ سٹی نے لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،پشاور کے رہائشی مسعود نواب نامی شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات 10بجکر 40منٹ پر تھانہ سٹی پولیس بائے پاس پر ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ہنڈا سوک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا اور چیکنگ کی گئی۔

دوران چیکنگ گاڑی میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ملزم موقع پر اسلحہ کی نسبت سے پولیس کو کوئی بھی لائسنس یا دستاویز پیش نہ کرسکا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ریکور کیا گیا اسلحہ تھانے میں منتقل کردیا، ریکورکئے گئے اسلحہ میں 28پستول 30بور،30بور ماوزرز 5عدد،9MMماوزر 3عدد،5رپیٹرز12بور،شارٹ گنز 12بور 5عدداور 75پیکٹ کارتوس برآمد ہوئے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں