لاری اڈہ میں بلال ہوٹل کے قریب سیلنڈر کو آگ لگ گئی

پیر 24 جون 2024 15:59

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) مانسہرہ کے لاری اڈہ میں بلال ہوٹل کے قریب سیلنڈر کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل و فائر فائٹرز نے فوری جائے حادثہ پر رسپانس کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ طریقہ سے سیلنڈر کی آگ کو کنٹرول کر کے سیلنڈر کو بلاسٹ ہونے سے پہنچنے والے نقصان سے بچا لیا۔ حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں