ڈائریکٹرجنرل میپکو کی افسران و ملازمین کو دفتری اوقات کار کی پابندی کی ہدایت

جمعہ 21 جون 2024 23:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) ڈائریکٹر جنرل میپکو نے کہا ہے کہ ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے تمام دفاتر کے افسران و ملازمین سرکاری دفتری اوقات کار کی پابندی کریں اور مقررہ وقت پر دفتر پہنچیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود امجدچغتائی کی جانب سے تمام شعبوں کے سربراہان کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ آپریشنل ونگ کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل آفیسرز ساڑھے آٹھ بجے صبح اپنے دفاتر میں موجودگی یقینی بنائیں، ان کی حاضری چیک کرنے کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر کی ٹیمیں دفاتر میں اچانک چیکنگ کریں گی اور دفاتر کے لینڈ لائن نمبرز پر بھی چیکنگ کی جائے گی۔ دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں