ذ*بجلی نرخوں میں اضافہ ،لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا ملتان میں مظاہری

ں*جعلی حکومت آئی ایم ایف اور بجٹ 24 کے خلاف نعرہ بازی ‘تحریک مزاحمت چلانے کا اعلان

اتوار 23 جون 2024 18:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2024ء) جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی اور بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کارکنان سراپا احتجاج،جعلی حکومت آئی ایم ایف اور بجٹ 24 کے خلاف نعرہ بازی بجلی کے مہنگے ریٹس لوڈشیڈنگ،آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کی غلام حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

ظلم کا یہ نظام ملک کو تباہ کررہا ہے۔ اشرافیہ کی مراعات کو ختم کیا جائے عوام کو ریلیف دیا جائے جماعت اسلامی نے تحریک مزاحمت چلانے کا اعلان کردیا ہے اب ان کا بوریا بستر گول پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے جماعت اسلامی کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا مظاہرین سے خطاب میڈیا سے گفتگوجماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی۔

اس موقع پر حافظ اسلم،میاں آصف اخوانی،خواجہ عاصم،ڈاکٹر خالد رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت ہے جعلی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام اور آئی ایم ایف کی غلامی میں پہلے نمبر پر ہے۔ حقیقت میں پاکستان پر دو خاندانوں کی حکومت ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکہ کے دو رخ ہیں یہ دن میں ایک دوسرے الزامات لگاتے ہیں اور رات میں جوائنٹ بار بی کیو پارٹیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدی جارہی ہے جس کا فائدہ یہی خاندان اٹھا رہے جو آئی پی پیز کے شراکت دار ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ نظام کے خلاف تحریک مزاحمت کا اعلان کردیا ہے ہم کسی صورت عوام کی ترجمانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جماعت اسلامی خدمت میں بھی اپنا کام کررہی اور اس وقت جب تمام سیاسی جماعت آپس میں مفادار کی جنگ لڑ رہی ہیں جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ اب ہم اس جعلی اور فارم 47 کی حکومت کا بوری بستر گول کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں