میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں 109 بجلی چوروں کو 71لاکھ روپے زائد جرمانہ عائد

اتوار 23 جون 2024 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2024ء) ملک بھرکی طرح میپکوریجن میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہیں۔اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی کی ہدایت پر ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کی ٹیموں نے23 جون2024 ءبروزاتوارکوجنوبی پنجاب میں مختلف کارروائیوں کےدوران109صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑ کر 71 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیا،نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں تین کروڑ75 لاکھ روپے وصولیاں کی گئیں جبکہ70 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا ۔

ملتان سرکل میں 14بجلی چوروں کو724921روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور14مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں تین افراد کو 476174روپے جرمانہ عائد کر کے تین مقدمات درج کروائے گئے، وہاڑی سرکل میں 11صارفین کو 460055روپے جرمانہ عائداورتین یف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں18بجلی چوروں کو 936295روپے جرمانہ عائداور17مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 17بجلی چوروں کو1516795روپے جرمانہ عائداور17مقدمات درج، رحیم یارخان سرکل میں13صارفین کو 550000روپے جرمانہ عائداور13مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 15بجلی چوروں کو 275220روپے جرمانہ عائداورآٹھ ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں آٹھ بجلی چوروں کو 179000روپے جرمانہ عائد اورپانچ مقدمات درج جبکہ خانیوال سرکل میں 10صارفین کو 1947402 روپے جرمانہ عائد کیاگیااورچار مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

(جاری ہے)

میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی ٹیم نےچار افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، پاکپتن ڈویژن کی ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ نور پور سب ڈویژن کے علاقہ اڈا ملکہ ہانس میں فقیر حسین نامی بجلی چور کاشتکار کو 10 لاکھ39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ رحیم یار خان چوک بہادر پور سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ ی جہاں میٹر ریڈنگ ریورس کرکے بجلی چوری کی جا رہی تھی، ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے بجلی تنصیبات قبضہ میں لے لی گئیں ۔

میپکو شجاع آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے 20 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر تین زرعی ٹیوب ویل صارفین کی بجلی منقطع کر دی ۔جہانیاں سیکنڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے لاکھوں روپے واجبات ادا نہ کرنے پردوزرعی ٹیوب ویلوں کے جمپرز کاٹ دیئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں