ڈپٹی کمشنر کآ شہبازشریف ہسپتال اورفاطمہ جناح گائنی سنٹرکا دورہ

پیر 24 جون 2024 17:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے سوموار کو شہبازشریف ہسپتال اورفاطمہ جناح گائنی سنٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اورمسائل بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروسیم حامد سندھو نے ہیپاٹائٹس اورشوگرانسولین کو ترجیح بنیادوں پرفراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ہسپتال میں موثرسروس ڈیلیوری کیلئے آؤٹ ڈورمیں توسیع کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کا عملی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں