ڈپٹی کمشنر کا دورہ سبزی منڈی، نیلامی کا جائزہ لیا

پیر 24 جون 2024 23:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مصنوعی مہنگائی مافیا کے خلاف اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کو مارکیٹ کمیٹی کے عملے نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور مارکیٹ سپلائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مہنگائی کی روک تھام کے حوالے سے کلیئر ویژن ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کسی صورت مارکیٹ میں غیر معمولی تبدیلی نہیں آنے دے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں