ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے 266 افراد ریسکیو کیا

پیر 24 جون 2024 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 282 افراد مختلف حادثات کا شکار ہوئے،جن میں سے 266 افراد کو کو ریسکیو کیاگیا ،جن میں سے13شجاع آباد اور 08 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں، ان میں ٹریفک حادثات کی تعداد 68 ہے جن میں سے 59حادثات ملتان جبکہ 06 حادثات شجاع آباد میں پیش آئے اور 3 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 178میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا ، 169 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جبکہ 05 شجاع آباد اور 04 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں۔علاوہ ازیں 10 ایمرجنسیز جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے تھیں ، 12 متفرق حادثات بھی ان میں شامل ہیں۔مجموعی طور پر 266 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سے ملتان میں 242 شجاع آباد میں 11 اورجلالپور پیر والا میں 13افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں